شمالی وزیرستان میں دو قبائل میں تصادم،21 افراد زخمی

میرانشاہ کے گاؤں تپی میں دوقبیلوں میں تصادم کے دوران ڈنڈے، چاقو اورچھریوں کا استعمال کیا گیا، پولیس

بدھ 13 مئی 2020 13:44

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دو قبائل میں تصادم سے 21 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں تپی میں دونوں قبائل میں تصادم کے دوران فریقین کی جانب سے ڈنڈے، چاقو اورچھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔پولیس کے مطابق قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک قبیلے کی12 اور دوسرے قبیلے کے 9 افراد زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں