وزیرستان ویڈیو اسکینڈل،ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

پیر 18 مئی 2020 22:46

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2020ء) شمالی وزیرستان کی پولیس نے غیرت کے نام پر قتل کی گئی 2 لڑکیوں کے ویڈیو اسکینڈل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نے موبائل میں ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس کے نتیجے میں دونوں لڑکیوں کو قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عمر ایاز کے نام سے ہوئی جو تحصیل رزمک کا رہائشی ہے اور اسے چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس نے دو لڑکیوں کے قتل کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔پولیس افسر نے بتایا تھا کہ گرفتار افراد میں سے ایک ویڈیو میں دکھائی دینے والی پہلی لڑکی کا باپ ہے اور دوسرا ایک اور لڑکی کا بھائی ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں