شمالی وزیرستان ، چھت گر نے سے جاں بحق ہونے والے سات بچے سپرد خاک

جاں بحق بچوں کے لواحقین کو تین، تین لاکھ روپے کے امدادی چیکس دیے گئے، ضلعی انتظامیہ

بدھ 3 جون 2020 23:39

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز مدرسے کی چھت گرنے سے جاں بحق 7 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا، واقعے میں 13 بچے زخمی بھی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کے مطابق جاں بحق بچوں کے لواحقین کو تین، تین لاکھ روپے کے امدادی چیکس دیے گئے۔انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے چیکس دیے جائیں گے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں