شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کو حملہ ناکام

حملے میں پولیس کا کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،حملہ آور دہشت گرد قریبی پہاڑیوں مین فرار ہو گئے، ڈی ایس پی اعظم خان

پیر 29 جون 2020 20:59

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2020ء) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کو حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی ایس پی اعظم خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈرکے قریب ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں قائم پولیس پوسٹ پر حملہ کیا مگر پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا ہے۔ 'اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی اعظم خان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں پولیس کا کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حملہ آور دہشت گرد قریبی پہاڑیوں مین فرار ہو گئے تھے، تا ہم ان کو گرفتار کرنے کے حوالے سے سیکیورٹی ٹیموں کی جانب سے گشت کیا جا رہا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں