شمالی وزیرستان،پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام

پیر 29 جون 2020 23:42

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق دہشت گردوں نے تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈرکے قریب ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں قائم پولیس پوسٹ پر حملہ کیا مگر پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا۔ ڈی ایس پی اعظم خان نیبتایا کہ حملے میں پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دہشتگرد قریبی پہاڑوں میں فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ گشت جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں