شمالی وزیرستان میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح

جمعرات 6 اگست 2020 20:52

شمالی وزیرستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت دیہی و شہری مون سون کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر میر علی ، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراور ایجوکیشن آفیسر شمالی وزیرستان بھی تھے ۔

(جاری ہے)

یہ شجر کاری سرگرمی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ اے ڈی سی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت میگا پلانٹیشن مہم جو ٹائیگر فورس رضا کار بھی اس کا حصہ ہونگے 9جون سے شروع ہو رہی ہے اور انشاء اللہ اس دوران ضلع شمالی وزیرستان میںہدف سے زیادہ ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات مکمل تعاون کرے گی۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں