شمالی وزیرستان ،زمین کا تنازع: بھائی نے بھابھی، بھتیجوں اور بھتیجی کو قتل کردیا

جمعرات 27 اگست 2020 17:51

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2020ء) شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازع پر بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق میر علی کے علاقے ایپی میں دو بھائیوں کا زمین کے معاملے پر جھگڑا تھا اور اس معاملے پر دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے ایک بھائی اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔دوسریبھائی کی بیوی اورایک شخص زخمی ہوگئے، زخمیوں کو میر علی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں