قومی اسمبلی دفاع کے اراکین کا شمالی و زیرستان کا دورہ

دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بریفنگ

منگل 29 ستمبر 2020 18:27

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کا دورہ کیا ،کمیٹی کو دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور علاقے کی معاشی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

،آئی ایس پی آر کے مطابق قومی اسمبلی کی قایمہ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں پہنچے ،کمیٹی کے 20 ارکان پر مشتمل وفد کو علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف کیے جانے والے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

کمیٹی کے اراکین کو بارڈر مینجمنٹ، پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب، قلعوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر سے متعلق امور سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔کمیٹی کو شمالی وزیرستان میں جاری معاشی و اقتصادی ترقی سے متعلق جاری اور مکمل کیے گئے منصوبوں سے متعلق بھی بتایاگیا ۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں