میران شاہ گئے تو لگا، یہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان ہے،امجد علی خان

ہماری افواج نے جانوں کا جو نظرانہ پیش کیا ہے پوری قوم اس پر فخر کرتی ہے، برجیس طاہر

بدھ 30 ستمبر 2020 00:08

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین امجد علی خان نے کہا ہے کہ افواج کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا سبزجھنڈا پوری دنیا میں وقارکے ساتھ لہرا رہا ہے۔قائمہ کمیٹی کے اراکین کے دورہ شمالی وزیرستان کے موقع پر وفد کی قیادت کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے کہا کہ آج ہم میران شاہ گئے تو ہمیں لگا کہ یہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہاں وہ سہولتیں دی گئی ہیں جن کے وعدے کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اپنے وعدے پورے کررہے ہیں اور پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہی ہے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم وقار کے ساتھ یہاں کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے دورے کے دوران اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ سنتے تھے تاہم سننے اوردیکھنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تبدیلی جس کو ہونا چاہیے تھا اس کے قریب ہیں۔رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے کہا کہ ہماری افواج نے جانوں کا جو نظرانہ پیش کیا ہے پوری قوم اس پر فخر کرتی ہے۔روبینہ عرفان نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے اتنا کام کیا ہے کہ جس کا پہلے ذکر بھی نہیں ہوتا تھا۔ انہون نے کہا کہ قبائل کو یکجا کرنا ایک مشکل کام ہے۔رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا کہ اب لوگ اپنے بچوں کو تعلیم، صحت اور ترقی کی طرف لا رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں شمالی وزیرستان کے لوگ ہمارے شانہ بشانہ ہوں گے۔شمالی وزیرستان کے دورے میں شامل ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ جوعلاقہ چند سال پہلے تک نو گو ایریا تھا وہاں آنا باعث مسرت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اس علاقے میں بالکل محفوظ کھڑا ہوں یہ ہمارے لیے خوشی کا باعث اور خوشخبری کے مترادف ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں