شمالی وزیرستان ملٹری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہد شہید ہوگیا، 29 سالہ شہید سپاہی کا تعلق بہاولنگر سے تھا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 7 اگست 2021 21:58

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2021ء) شمالی وزیرستان میں ملٹری چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شاہد شہید ہوگیا، 29 سالہ شہید سپاہی شاہد کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں