شمالی وزیرستان ، دکان پر فائرنگ سے بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

اتوار 15 مئی 2022 15:20

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2022ء) شمالی وزیرستان میں دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ ڈانڈے درپہ خیل میں پیش آیا جہاں دکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں