ش*شمالی وزیرستان میںانجینئر اسدا للہ داوڑ اور ان کے ساتھیوں کا بہیمانہ قتل

ذ*جماعت اسلامی یوتھ خیبرپختونخوا آج صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کر یگی

منگل 21 جون 2022 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2022ء) شمالی وزیرستان میںانجینئر اسدا للہ داوڑ اور ان کے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کیخلاف جماعت اسلامی یوتھ خیبرپختونخوا 22جون بروز بدھ کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کر یگی۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر ابراہیم خان کی ہدایات پر صوبائی صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبرپختونخوا صہیب الدین کاکا خیل کی قیادت میں صوبے کی تمام اضلاع کے اہم شاہراوں اور پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کے سامنی4:30بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد خلیل کے مطابق حکومت فوری طور پر شہدا کے گھرانوں کی کفالت کا ذمہ اٹھائے حکومت قاتلوں کا سراغ لگائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے الخدمت فاونڈیشن شمالی وزیرستان کے صدر اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی اسداللہ شاہ داوڑ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے شہید کیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اس ریاست میں نوجوانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اسداللہ وزیرستان میں نوجوانوں کے مقبول لیڈر تھے ظلم نا انصافی کیخلاف آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہر محاذ پر سرگرم عمل رہے۔

(جاری ہے)

آج 22جون بروز بدھ بوقت9بجے منیر شہید گرائونڈ لکی مروت ، صبح 9بجے باجوڑ خار پریس کلب کے سامنے ، فاورق اعظم چوک چارسدہ 5بجے ، صبح10بجے شیوہ اڈہ چوک ضلع صوابی میں اور دیگر اضلاع میں جماعت اسلامی یوتھ احتجاجی مظاہروں میں اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں