شمالی وزیرستان ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ، دو اہلکار او ر ایک پولیو ورکر شہید ، ایک بچہ زخمی

تحصیل دتہ خیل کے علاقے تنگ کلی میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے گئی تھی

منگل 28 جون 2022 13:20

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہل کار اور 1 پولیو ورکر شہید ہو گیا اور 1 بچہ زخمی ہوگیا ۔ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے تنگ کلی میں پولیو ٹیم بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ منگل کو صبح پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے دو پولیس اہل کار سپاہی دین شاہد، رضا اللّٰہ اور ایک پولیو ورکر موقع پر ہی شہید ہو گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی بچے کو تحصیل ہسپتال دتہ خیل منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں