شمالی بلوچستان میں مون سون کا چوتھا اسپیل طوفانی شکل اختیار کر گیا

جمعہ 12 اگست 2022 16:45

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) شمالی بلوچستان میں مون سون کا چوتھا اسپیل طوفانی شکل اختیار کر گیا۔ذرائع کے مطابق چمن میں قلعہ سیف اللہ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے مسلم باغ میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق سیلابی ریلے مسلم باغ قصبے میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے بازار میں کھڑی گاڑیاں ریلے میں بہہ گئیں۔ لیویز حکام نے بتایا کہ مسلم باغ بازار ریلے میں 2 افراد بھی بہہ گئے جن کی تلاش جاری ہے۔قلعہ سیف اللہ میں ڈپٹی کمشنرکی عدم تعیناتی سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں، وزیراعظم نے متاثرین کو کھانا فراہم نہ کرنے کی شکایت پر ڈپٹی کمشنرکو معطل کیا تھا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں