نوشہرہ،ضلع کونسل کا اجلاس

تعلیم، صحت، پینے کی صاف پانی کی فراہمی، پبلک ہیلتھ ، قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کی ناپیدی ،ہسپتال کے بورڈ آف گورنر میں دوسرے اضلاع کے افراد کی تعیناتی، جعلی ادویات اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف ضلعی ممبران کا شدید احتجاج

بدھ 24 اکتوبر 2018 21:27

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2018ء) ضلع کونسل نوشہرہ کے اجلاس میں تعلیم، صحت، پینے کی صاف پانی کی فراہمی، پبلک ہیلتھ ، قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈاکٹروں کی کمی اور ادویات کی ناپیدی ،قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر میں دوسرے اضلاع کے افراد کی تعیناتی، جعلی ادویات اور محکمہ سوئی گیس کے خلاف ضلعی ممبران کا شدید احتجاج تمام سرکاری افسران ضلع کونسل میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کیونکہ صوبے سے تعلق رکھنے والے افسران ضلعی حکومتوں کے احکامات کے پابند ہیں ضلع نوشہرہ کے سرکاری محکموں کے افسران ضلع کونسل اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر افسروں سے تنخواہیں کاٹنے کے علاوہ دوسرے اضلاع کاانتخاب کریں پبی ہسپتال کے مردہ خانہ میں پڑی لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے میں ساڑھے تین گھنٹے کا ٹائم لگانے کے بعد پشاور ریفر کرنے کا کہا گیا پبی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے پیرسباق ، نوشہرہ کلاں اور دیگر علاقوں میں 2010 کے سیلاب کے بعد ابھی تک پانی پینے کے قابل نہیں جس سے کئی افراد موذی امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کا اجلاس زیرصدارت کنونیئر ملک خان بشر منعقد ہوا اجلاس میں سرکاری افسران کے علاوہ ضلع کونسل کے رضا علی، رحیم شاہ، تجمل خان، درویش خان نے خصوصی طورپر شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم حاجی اشفاق احمدخان نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام ممبران کو مساوی فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا 2016/17کے علاوہ 2017/18 کا فنڈ بھی بہت جلد کونسلروں کو جاری کیاجائے گا سکالرشپ کا سلسلہ بہت جلد شروع کیاجارہا ہے ایمرجنسی کے طورپر ہر سکول میں دودواساتذہ کو بھرتی کیاجائے گا تاکہ اساتذہ کی کمی کو دور کیاجاسکے کھیل کھود کے لئے سپورٹس فنڈ کے بہت جلد فنڈ جاری کیاجائے گا تاکہ ضلع بھر میں ٹورنمنٹ شروع کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام ممبران ایک ٹیم ورک کی طرح ضلع نوشہرہ کے تمام علاقوں کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ بی ایچ یوز سکولوں کو فنڈ جاری کیارہا ہے اور یہ فنڈ ضلعی کونسلروں کے تعاون سے خرچ کیاجائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج خان افریدی، نازید علی، زاہدہ حیات، سید عمل شاہ، اسرار نبی اورانعام علی نے وفاقی وزیر پرویز خٹک، سابق ضلع ناظم اور ایم پی اے لیاقت خٹک کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے خیبرپختونخوا خصوصاً ضلع نوشہرہ کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم ان کی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ضلع نوشہرہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ممبران نے محکمہ صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ، سوئی گیس اور دیگر محکموں کی کارکردگی پر زبردست تنقید کی اور کہا کہ یہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس دورجدید میں سرکاری سکولوں میں فرنیچر نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں جبکہ دیگر سہولیات کا بھی فقدان ہیں ضلعی کونسلر سجاد حمید جن کا تعلق ڈاگ اسماعیل خیل اور تحریک انصاف سے ہے نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی، لاقانونیت اور اقرباء پروری کے سوا کچھ نہیں دیا خود کو پی ٹی آئی کا کارکن ظاہر کرنے پر ہمیں شرم محسوس ہوتی ہے ضلعی کونسلر نیاز علی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں اکوڑہ خٹک کے سکولوں میں کمروں کی کمی کی وجہ سے طلباء دور دراز علاقوں میں جانے پر مجبور ہیں بار بار شکایات کرنے کے باوجود کمرے تعمیر نہیں کئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ضلع کونسل کے ممبران کا اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ میں کمروں کی کمی اور ہائیر ایجوکیشن کی چالیس سیٹس کی پالیسی کی وجہ سے طلباء تعلیم حاصل کرنے کی بجائے ریڑیاں اور رکشے چلانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں