نوشہرہ ورکاں، سستا رمضان بازار وں میں اشیا کی سرکاری نرخوں پر فروخت جاری

پیر 25 اپریل 2022 14:01

نوشہرہ ورکاں، سستا رمضان بازار   وں میں اشیا  کی سرکاری نرخوں پر فروخت جاری
نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) پنجاب حکومت کے احکامات کے پیش نظر پنجاب بھر میں سستا رمضان بازاروں میں عوام سستے داموں اشیا خوردونوش کی خریداری میں مصروف ہیں اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حکم پر چینی 70 روپیے فی کلو۔

(جاری ہے)

اور دس کلو گرام آٹے کا تھیلا 400 میں فروخت کیا جا رہا ہے اور عوام رمضان المبارک میں سستے داموں اشیاء خوردونوش کے خریداری کے لیے سستا رمضان بازاروں کا ہی رخ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور شہر بھر میں اہم مقامات پر سکیورٹی حوالہ سے چیکنگ کے لیے ڈی ایس پی سرکل رانا محمد جمیل اور ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں ساجد محمود سو ہل نے ہمراہ نفری سستا رمضان بازار اور احساس سنٹر کا دورہ کیا اور موقع پر موجود سکیورٹی عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والے ہرشخص کی چیکنگ کا سلسلہ بہتر کیا جائے کسی قسم کی کوتائی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں