کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کا نوشہرہ ورکاں میں اچانک دورہ، مختلف سکولز، ہسپتال کا معائینہ کیا

ہفتہ 30 اپریل 2022 15:42

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2022ء) کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کا نوشہرہ ورکاں میں اچانک دورہ،موضع پنجگرائیں گرلز پرائمری سکول کے سٹاف کی غیر حاضری پر پورا سٹاف اور ھائی سکول کے دو اساتزہ معطل کرنے کے علاؤہ ڈپٹی ڈی او فی میل تحصیل نوشہرہ ورکاں کو بھی معطل کرنے اور سی او ایجو کیشن گوجرانوالہ کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے،کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ نے نوشہرہ ورکاں میں زیر تعمیر اسٹیڈیم اور کیو ڈی پی ایس کی عمارت کا جائزہ لینے کے علاوہ گورنمنٹ بوائے ڈگری کالج اسپیشل ایجوکیشن سکول ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ،تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا بھی دورہ کیا اور گرلز ڈگری کالج میں ٹیچران کی حاضری چیک کی اور پرنسپل کو ہدایت کی کہ کالج کی حدود میں گرینری کو بہتر بنانے کے علاوہ کمپیوٹر لیپ کو مکمل فعال بنایا جائے،کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عمران صفدر تحصیلدار جاوید رفیق اور سی او یونٹ نوشہرہ ورکاں سدرا ڈار اور سکیورٹی دستہ بھی موجود تھا انہوں نے سستا رمضان بازار کے تمام اسٹال چیک کیے اور خریداروں کو اسٹال مالکان کے حسن سلوک بارے پوچھا اور ایک پھل فروش کو خریداری کرنے آئی عورت سے سخت رویہ اپنانے پر اسکی عملہ سمیت سرزنش کی اور کچھ وقت پابند رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا اور عملہ کو ہدایت کی ہے کہ آخری روزہ تک سستا رمضان بازار کو فعال رکھنے کے علاوہ اسٹالوں پر معیاری اشیاء لگائی جائیں،کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ گندم کی خریداری کے لیے قائم سرکاری سنٹر پر بھی گئے اور اے ایف سی میاں محمد اکبر سے گندم خریداری کے ٹارگٹ بارے پوچھا اور گودام میں پڑی گندم کے بیگز میں نمی کا تناسب بھی چیک کیا اور مٹو بھائی کے نہر پل پر واقع لینڈ ریکارڈ سنٹر کے وزٹ کے دوران سائیلان سے عملہ کے رویہ بارے پوچھا اور بھانوکے مٹم کے قریب واقع زرعی رقبہ کو ریونیو کمپیوٹرائز ریکارڈ کا حصہ بننے پر چیک کیا اور پٹواری محمد شفیق نے تفصیلات سے آگاہ کیا،کمشنر گوجرانوالہ نے مٹو بھائی کے میں قیام پاکستان سے قبل تعمیر ھونے والی سکھوں کی عبادت گاہ گوردوارہ کو چیک کیا اور ھدایت کی کہ اس قدیمی عمارت کو تا دیر محفوظ بنانے کے لیے مرمت اور صفائی کا خیال رکھا جائے اور گوردوارہ کے ملکیتی رقبے پر موجود پبلک تعمیرات کو ختم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں