تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد سے 3 کلو گرام چرس برآمد

پیر 16 مئی 2022 14:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد کی ہدایت پر ایس پی صدر محمد عثمان ٹیپو ، ڈی ایس پی رانا محمد جمیل کی نگرانی میں علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف محلہ رڑوالہ اور ارگرد میں کریک ڈاؤن کر کےچھ افراد سے تین کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ملزمان علاقہ کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں میں شامل ہیں ۔ پولیس نے دوران گشت چیکنگ کے دوران ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جبکہ ایس ایچ او ساجد محمود سو ہل نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف ہمہ تن کوشش جاری ہے اور ایسے سماج دشمن افراد کے خلاف ایکشن جاری ر ہے گا۔۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں