نوشہرہ ورکاں،ببر فیڈر لائن پر کام کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی گیپکو اہلکار لائن مین جان کی بازی ہار گیا

پیر 27 جون 2022 22:00

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2022ء) نوشہرہ ورکاں میں ببر فیڈر لائن پر کام کرتے ہوئے دوران ڈیوٹی گیپکو اہلکار لائن مین جان کی بازی ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گیپکو سب ڈویژن نوشہرہ ورکاں کا لائن مین فقیر محمد گجر ببر فیڈر پر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا کہ شدید گرمی کے باعث اسے ہارٹ اٹیک ہوا جسے ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اس کی وفات کی خبر سنتے ہی گیپکو اہلکار ایس ڈی او اعتزاز اعظم اور گیپکو ورکروں کی بڑی تعداد فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئی اس موقع پر اپنے دیرینہ ساتھی کی اچانک وفات پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔مرحوم محکمہ میں ہر دلعزیز شخصیت کے مالک اور نواحی گاؤں ترکھانوالا کے رہائشی تھا ان کی ریٹائرمنٹ میں چند ماہ رہ گئے تھے۔فقیر محمد گوجر کی وفات پر ایکسین گیپکو کریم بخش سومرو اور ڈویژن بھر کے عملہ نے دکھ کا اظہار کیا ہے،مرحوم کو انکے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں