نوشہرہ ورکاں،نہر بدورتہ میں 6سالہ نامعلوم بچے کی لٹکی ہوئی نعش بر آمد

اتوار 17 جولائی 2022 14:40

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2022ء) نوشہرہ ورکاں منگو میں ورکاں روڈ پر واقع پل نہر بدورتہ میں 6سالہ بچے کی لٹکی ہوئی نعش بر آمد ہوئی جس پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں جاوید چوھدری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، چھ سالہ نامعلوم بچے کی نعش چند روز پرانی ہے جس کو آبی مخلوق کے کاٹنے کی وجہ سے ٹانگوں پر نشانات بھی ہیں تا حال بچے کی شناخت نہ ہو سکی نوشہرہ ورکاں پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوس میں جمع کرا دی ہے اور اسکی شناخت کے لیے مساجد میں اعلانات سوشل میڈیا اور پمفلٹ بھی شائع کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں