نوشہرہ ورکاں، زمین تنازعہ ، بچوں کی لڑائی کا شاخسانہ، ملزمان نے دو افراد کو قتل کر دیا

پیر 8 اگست 2022 14:59

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں کوٹ کیشو میں زمین کے تنازعہ اور مسجد میں دوران نماز بچوں کی شرارتوں کا شاخسانہ سات افراد نے چار نامعلوم افراد سے ملکر باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج دو ہرے مقدمہ قتل کے مطابق کوٹ کیسو میں مقتول سیف اللہ اور مخالف فریق شازب،ثاقب وغیرہ کے ساتھ زمین کے تنازعہ کی رنجش کے علاوہ گزشتہ شام مسجد میں بچوں کے درمیان دوران نماز شرارتوں کی وجہ سے بعد نماز مسجد کے باھر جھگڑا ہوااور فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ ہو گیا ۔

مقتول سیف اللہ اولکھ شام کے وقت اپنے بیٹے شعبان کے ساتھ گھر سے ڈیرہ پر جا ر رہا تھا کہ مسلح ملزمان شازیب ثاقب،آصف،فیضان ،ارشاد اللہ،اور سیف اللہ وغیرہ گیارہ افراد نے دو افراد صابر اور منشا کے مبینہ ایما پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو موقع پر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتےہی ایس پی صدر عثمان ٹیپو ڈی ایس پی سرکل عبد الحمید ورک اور ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں جاوید چوھدری ہمراہ نفری موقع پر پہنچے اور مقتولین کی لاشیں قبضہ میں لیکر نوشہرہ ورکاں ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرا کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ، ملزمان فرار ہو گئے اور ایس ایچ او جاوید چوھدری کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ،مزید تفتیش جاری ہے۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں