نوشہرہ ‘ کنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ کا تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں کو 7 دن کی ڈیڈلائن

اتوار 17 دسمبر 2017 20:13

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی انتظامیہ نے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے سات دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دکانداروں کوخبر دار کیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیںگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈیئر نذیر حسین خان کی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد کی نگرانی میں ناجائز تجاوزات آپریشن کے انچارج لائق شاہ نے بمعہ نفری نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں بابو محلہ، خوشحال پورہ، مین جی ٹی روڈ، کیولری روڈ، عزیز بھٹی روڈ، مین بازار اور خوشحال کالونی میں چھاپوں کے دوران سڑک کے کنارے پڑے ہوئے تمام سامان کوقبضے میں لے لیا ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں