متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے لیے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردگیا

اتوار 20 مئی 2018 21:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے لیے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردگیا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اصف لقمان قاضی ضلعی صدر ، جعیت علماء اسلام کے مفتی خاکم علی حقانی جنرل سیکریڑی منتحب ہوگئے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے رہنما حاجی عنایت الرحمان کی رہائشگاہ رشکئی میں ایک اجلاس منقعد ہوا جس میں متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے ضلعی عہدداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل نوشہرہ کی تنظیم نو کے لئے سپریم کونسل کا اجلاس متحدہ مجلس عمل کے صوبائی رہنماؤں مولانا عبدالواسع،مولانا فیاض خان، مولانا شجاع الملک اور مولانا فضل الرحمن مدنی کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں متحدہ مجلس عمل نوشہرہ کی تنظیم قائم کی گئی جس میں آصف لقمان قاضی کو کشرت رائے سے متحدہ مجلس عمل نوشہرہ کا صدر، مفتی حاکم علی حقانی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جبکہ انجینئر امیر عالم خان کو ضلعی سیکرٹری اطلاعات افتخار احمد خان کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور مولانا ریاض اللہ کو ناظم مالیات مقرر کر لیا گیا دیگر عہدیداروں میں مفتی شوکت اللہ خٹک سینیئر نائب صدر، حاجی حببیب اللہ نائب صدر، شیخ محبوب نائب صدر اور تنویر عباس نائب صدر جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے لئے رافعت اللہ اور مولانا فضل غنی کا انتخاب ہوا اجلاس میں ایم ایم اے میں شامل پانچوں جماعتوں سے چار چار نمائندے ایم ایم اے کی جنرل کونسل کے لئے مقرر کریں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں