بی آرٹی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کامنصوبہ ہے ،حکومت کاکوئی عمل دخل نہیں ،پرویزخٹک

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:03

بی آرٹی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کامنصوبہ ہے ،حکومت کاکوئی عمل دخل نہیں ،پرویزخٹک
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ امیدوار حلقہ این اے 25 و پی کے 61-64 پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کا منصوبہ ہے۔اس میں جو بھی کمی بیشی ہوئی یہ سب ایشن ڈیولپمنٹ بینک اوراس کے کنسلٹنٹ نے کی اس میںصوبائی حکومت کاکچھ عمل دخل نہیں ہے۔

اس حوالے سے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ خود کرتے ہیں صوبائی حکومت نے اس منصوبے کی صرف منظوری دی ہے۔ ڈیزائن کی تبدیلی انجینئر اور کنسلٹنٹ کا کام ہے، ہم نے نہ خود کرپشن کی ہے اورکسی اورکو کرپشن کرنے دی ہے جو لوگ واویلا کررہے ہیں وہ خود کرپٹ ہیں ان کااصل چہرہ قوم کو معلوم ہے۔ ہمارا دامن پہلے بھی صاف تھا اور اب بھی صاف اور ائندہ بھی صاف رہے گا۔

(جاری ہے)

ہم قومی خزانے کی ایک ایک پائی سوچ سمجھ سے خرچ کی ہے۔ ان خیالات کااظہا ر انھوں نے کاہی نظامپور ،اکوڑہ خٹک ، کابل ریور میں بڑے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ان کے کنسلٹنٹ اس منصوبے کو دیکھتے رہے ہیں اور ایشن ڈیولپمنٹ بینک اس کا اپرول دیتی ہے یہ ایک نارمل منصوبہ ہے۔ اس میں کوئی غلطی نہیں ہوئی۔

بڑی سائیڈ پر جب بڑا کام ہوتا ہے تواس میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں اس کی ذمہ داری کسی پر نہیں ڈال رہا بلکہ اصل صورت حال عوا م کے سامنے پیش کررہا ہوں۔ یہ چھ ماہ کا پراجیکٹ تھا۔اور میرے سامنے معاہد ہ ہوا۔صوبائی حکومت نے اس میں کوئی توسیع نہیں دی۔ بلکہ کہا تھا کہ اس کوچھ ماہ میں مکمل کیاجائے۔ یہ منصوبہ پنجاب اور اسلام آباد میٹرو سے سستا ہے۔

اس منصوبے کے لیے دو سو بیس بسیں صوبائی حکومت نے خود خریدی گئی ہیں۔ حالانکہ پنجاب اور اسلام آباد میں یہ بسیں کرایہ پر حاصل کی گئی ہیں۔ پشاور شہر کے ماحول کو الودگی سے بچانے کے لیے پرانی گاڑی ایشین بینک خرید ے گایہ بھی اس معاہد ے کا حصہ ہے۔ جس میں تمام آٹو رکشا، ویگن اور پرانی بسیں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ایشن ڈیولپمنٹ بینک کا کنسلٹنٹ خود مانٹر کررہا تھا بلنگ بھی و ہ خود کرتے ہیں۔

پری کوالفیکیشن بھی انھوں نے کی ہے۔ ہمارا صوبہ اس میں بالکل انوال نہیں ہے۔ہمار ا جو شئیر ہے وہ ہم ان کودیتے ہیں،پرویز خان خٹک نے کہا کہ اے این پی ، پی پی پی اورمسلم لیگ ن کو معلوم نہیں کہ کیوں تکلیف ہورہی ہے، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی سیاسی بصیرت اور مسلسل جد وجہد کی بدولت پوری قوم کرپشن کی لعنت کے خلاف اٹھ کڑی ہوچکی ہے اور عمران خان بھی کرپٹ مافیا کے خلاف ڈٹ چکے ہیں انہوں نے کہا کے عمران خان شروع سے چوروں اور ڈاکوئوںکے خلاف نکلیں ہیںتاکہ اس ملک میں ایماندار قیادت آئے اور ملک ترقی کرے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جس نے کرپشن کے خلاف لوگوں کو کھڑا کردیا انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں اتنی کرپشن کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یہ لوگ کیسے اس صوبے کو ٹھیک کریں گے انکے دورحکومت کے بعد ہمیں کرپٹ اور تباہ حال صوبہ ملاسارے ادارے تباہ حال ملے یہ ہمیں کس منہ سے چیلنج کررہے ہیں۔ ان کی اربوں روپے کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نظام کی تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر من وعن عمل کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مخالفین ائندہ الیکشن کے بارے میں خواب میں بھی نہ سوچیں کے یہ لوگ جیت جائیں گے انکو ایسی شکست ملے گی کے انکو باپ دادا یاد آجایا گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں یہ دعوی نہیں کرتا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کرپشن ختم کرد ی ہے مگر بڑی حدتک کم کردی اداروں سے سیاست ختم کرد ی اب کوئی بھی استاد پولیس پٹواری پر سیاست نہیں کرسکے گا۔

ہم نے ایسا نظام رائج کردیا اور ایسی قانون سازی کردی ہے کہ اب عوام کسی کے گھروں کے چکر نہیں کاٹیں گے۔ ان کے مسائل خود بخود حل ہوں گے انشاء اللہ ائندہ ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں