نوشہرہ،پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں،ارشادقیصر

اتوار 22 جولائی 2018 21:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ممبرالیکشن کمیشن اف پاکستان خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے کہا ہے کہ انتخابات ہر قیمت پر صاف وشفاف ہوں گے جلد نتائج حاصل کرنے کے لیے آر ٹی ایس اور آر ایم ایس نظام قائم کردیاگیا، پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہارممبرالیکشن کمیشن اف پاکستان کے پی محترمہ ارشاد قیصر نے ڈ سٹر کٹ کورٹس نوشہرہ میں ریٹرننگ افیسر زکے د فاتر کے دورے اور الیکشن انتظاما ت کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا اور اخبار نویسیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریٹرنگ افیسر نصرا للہ خان گنڈا پور، ایڈیشنل سیشن جج ریٹرنگ افیسر این اے 25 دوست محمد خان، ایڈیشنل سیشن جج ریٹرنگ افیسر این اے 26 حق نواز خان ، ڈپٹی کمشنر نوشہر ہ ارشاد علی سدھر ، ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہداللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر خان، الیکشن کمشنر نوشہرہ ذوالفقار خان تمام ریٹرنگ افیسرز اور اعلی سول و فوجی حکام بھی موجو دتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر نصر اللہ خان گنڈا پور نے اب تک کی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ممبر الیکشن کمشنر نے بیلٹ پیرز سیکورٹی روم کا بھی دور ہ کیا۔ ممبر الیکشن کمیشن اف پاکستان خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر نصر اللہ خان گنڈا پور کے ہمراہ ریٹرنگ افیسرز دوست محمد، حق نواز خان، سیماب وحید صدیقی، محمد ولی مہمند ، فدامحمد ،ارشاد علی محسود اور شکیل ارشد کے دفاتر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشاد قیصر نے کہا کہ آر ٹی ایس اور آر ایم ایس نظام سے نتائج جلد سے جلد پہنچے گے اور ہماری خواہش ہے کہ نتائج جلد اوربروقت عوام تک پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر اور جج صاحبا ن انتخابی عمل صاف وشفاف بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کے جو مطالبات ہے اسی کے مطابق انتظاما ت کیے گئے ہیں اس میں پولیس او ر قانون نافذ کرنے والے ادارے خود نگرانی کررہے ہیں اور الیکشن کو پرامن بنانے کے لیے بھر پور کوشش کررہے ہیں مرد و خواتین پریزائڈنگ افیسرنے شکایات کی کہ ار ٹی ایس نظام میں خرابی ہے اور دو دن سے یہ نظام کام نہیں کررہا ہے اور ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ممبر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ار او کو ہدایات کی کے متعلقہ حکام کو فوری طور پر طلب کر یں اور انتخابی عملے کو بہتر سے بہتر سہولیا مہیا کریں۔

انھوں نے کہا کہ پرامن صاف وشفاف انتخابات منعقد کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں