کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیر دفاع

پاکستان ایک ذمہ دار نیو کلیئر اسٹیٹ ہے، پاکستان اپنے دفاع سے ہر گز غافل نہیں ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے لیکن اس کے باوجود ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے ایک بار پھر مذکرات کے ذریعے مسائل کے حل سے راہ فرار اختیار کی ہے جس کی تمام ذمہ دار ی بھارتی حکومت پر عائد ہوتی ہے وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کا خطاب و میڈیا سے گفتگو

اتوار 23 ستمبر 2018 20:40

کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیر دفاع
نوشہرہ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار نیو کلیئر اسٹیٹ ہے، پاکستان اپنے دفاع سے ہر گز غافل نہیں ، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے لیکن اس کے باوجود ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے ایک بار پھر مذکرات کے ذریعے مسائل کے حل سے راہ فرار اختیار کی ہے جس کی تمام ذمہ دار ی بھارتی حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کے خط کا جواب دیا ہے ، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور بھارت کو یہ حقیت ما ننی ہوگی، در حقیت بھارتی حکومت داخلی دبائو کا شکار ہے اور اپوزیشن بھارتی ویز اعظم نریندر مودی پر دفاعی معاملات میں کرپشن کے الزامات لگارہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کی وجہ سے بھی نر یندر مودی کی حکومت دبائو میں ہے کیونکہ اقوام متحدہ نے اس کا نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پرویز خان خٹک نے نوشہرہ میں مختلف وفود سے ملاقات جبک پراچہ یوتھ سے خطاب اور اخبار نویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بھارتی افواج نے ریاستی معاملات میں مداخلت کی پالیسی شروع کردی ہے ،مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کی وجہ سے بھی نر یندر مودی کی حکومت دبائو میں ہے کیونکہ اقوام متحدہ نے اس کا نوٹس لیا ہے جنگ مسائل کا حل نہیں اور نہ پاکستان بھارت کی گیدڑبھبکیوں سے مرعوب ہوگا بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں لیکن امن دنوں ممالک کے غریب عوام کے فائد ے میں ہے۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے، بیرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنے، سادگی اورکفایت شعاری اپنانے، میرٹ اور انصاف کو بول بالا کرنے ، بے روزگا رنوجوانوں کوبا عزت روز گاردلانے اور بے گھر افراد کومفت چھت کی سہولت فراہم کرنے کے جومنصوبے پیش کئے اس سے ملک اورعوام ترقی کریں گے۔پرویز خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کوبحرانوں سے نکال کر دم لیں گے، انتخابات 2018 میں تحریک انصاف نے وفاق بلکہ پنجاب ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا میں حکومت بنا کرمخالفین کے ہوش اڑا دئیے، عوام نے کرپٹ اور مفاد پرست سیاست دانوںسے چھٹکار ا حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف اور عمران خان کو ووٹ دیا انشاء اللہ عوام کو اپنی کارکردگی سے مایوس نہیں کریں گے،ملکی وسائل ملک کے عوام پر خرچ کریں گے،عوام نے تحریک انصاف اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتریں گے اب ملک اور عوام کو کوئی ترقی سے نہیں روک سکے گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں