نوشہرہ‘ پولیس نے گھی ملز کے کیشئر سے اسلحہ کی زور پر رقم چھینے والے راہزن کو گرفتار کرکے ان سے لوٹی گئی رقم اسلحہ برآمد کرلی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:50

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) نوشہرہ پولیس نے اکبرپورہ میں گھی ملز کے کیشئر سے اسلحہ کی زور پر رقم چھینے والے راہزن کو گرفتار کرکے ان سے لوٹی گئی رقم اسلحہ برآمد کرلی‘ملزم کاشف پشاور یونیورسٹی کے BSCاکنامکس کا طالب علم نکلا ‘نوشہرہ پویس کے ڈی ایس پی سرکل لقمان خان کے مطابق چند روزقبل اکبرپورہ میں گھی ملزکے کیشئر سے چند نامعلوم۔

(جاری ہے)

افراد نے اسلحہ کی نوک پر ان سے 38 ہزار روپے چھین لیے۔اور فرار ہوگئے کیشئر کے بیان پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کرکے ایک ملزم کاشف ولد کفایت کو گرفتار کرکے ان سے اپنے حصے کی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے والا اسلحہ برآمد کرلیا‘ملزم کاشف پشاور یونیورسٹی میں بی ایس سی اکنامکس کاطالب علم ہے پویس نے انکو نوشہرہ کے مقامی عدالت میں پیش کرکے جہاں پر انکو جیل بھیج دیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں