مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت پاکستان میں اسلامی انقلاب کیلئے ایک نوید ثابت ہوگی، مولانا حامد الحق

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے امیر او ردفاع پاکستان کونس کے چیئرمین مولانا حامد الحق نے کہاکہ مولانا سمیع الحق شہید کا جو نظریہ اورمشن تھا وہ اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہا تھا،اورانہی قوتوں نے مولانا کو شہید کردیا لیکن یہ ان کی بھول ہے ،مولانا سمیع الحق کے مشن پر لاکھوں چلنے والے موجود ہیں جو آخری سانس لینے تک ان کے مشن اورنظریہ کا پرچار کریں گے، شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کی شہادت پاکستان میں اسلامی انقلاب کیلئے ایک نوید ثابت ہوگی، پاکستان اور اسلام دشمن طاقتیں ان کے مشن اور نظریہ کو ختم نہیں کرسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جامعہ اسلامیہ اضاخیل میں مولانا سمیع الحق شہید کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جلسہ کی صدارت نثار اللہ باچا صاحب نے کی ، جلسہ سے ضلع بھر کے تمام جماعتوں کے نمائندوں اور معززین نے شرکت کی، مولانا حامد الحق حقانی نے کہاشہید ناموس رسالت مولاناسمیع الحق شہید نے آسیہ ملعونہ اور ناموس رسالت کے لئے جو تحریک شروع کی تھی اسی مشن کو ہم نے پورا کرکے دم لینا ہے، مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ہمیں کوئی ان کے مشن سے نہیں ہٹا سکتے، کانفرنس سے دیگر اراکین نے بھی خطاب کیا اور شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کو شاندار الفاظ میں ان کے دینی قومی،ملی،خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، اوران کے قاتلوں کا فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مولانا حقانی مولانا سمیع الحق شہید کو اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں بہت سے معاملات میں اپنے لئے بہت بڑی رکاوٹ سمجھتے تھے، کیونکہ وہ پاکستان اور افغانستان میں امن کے خواہاں تھے اور بیرونی طاقتیں پاکستان اور افغانستان میں امن نہیں چاہتے اور نہ مستحکم کرنے دیتے ہیں ہمیں سوفیصد یقین ہے کہ مولانا کی شہادت میں بیرونی قوتوں کا ہاتھ ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں