بلاول والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں،ملک میں اب چوررہیں گے یاچوکیداررہیں گے، شیخ رشید

ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا، بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتے تو قومی ہیرو ہوتے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، ریلوے کو دوبارہ فعال اور کارآمد بنایا جارہا ہے،ریلوے کی بحالی سے مقامی معیشت اور تجارت کو فروغ ملے گا، میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 مارچ 2019 13:25

بلاول والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں،ملک میں اب چوررہیں گے یاچوکیداررہیں گے، شیخ رشید
پشاور /نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں،ملک میں اب چوررہیں گے یاچوکیداررہیں گے،ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا، بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتے تو قومی ہیرو ہوتے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، ریلوے کو دوبارہ فعال اور کارآمد بنایا جارہا ہے،ریلوے کی بحالی سے مقامی معیشت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ ، مردان،تخت بھائی اوردرگئی ریلوے ٹریک کامعائنہ کرنے سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ 25سال کی طویل عرصے کے بعد درگئی ریلوے ٹریک بحال کیاجارہاہے جوخیبرپختونخواکی تاریخ میں عمران خان کاایک بہت بڑااورفقیدالمثال کارنامہ ہے ،خواہش ہے کہ درگئی سے کراچی،اٹک اورکنڈیاتک ریلوے ٹریک بحال کردیاجائے،صوبائی حکومت نے اگررکاؤٹیں ہٹائیں تو30اپریل سے نوشہر-درگئی شٹل ٹرین چلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پشاورسے کراچی 1700کلومیٹر160میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ڈبل ٹریک ریلوے کاآغازکررہے ہیں،ریلوے میں10ہزارنوکریاں نکالی گئی ہیں جبکہ کوہاٹ سے ٹل تک بھی ریلوے چلائیں گے،عمران خان کی حکومت میں ریل گاڑی کاپہیہ چلاہے اورانشاء اللہ ریلوے ملک کی معیشت کے استحکام میں بھرپورکرداراداکریگا۔انہوں نے کہاکہ چین کیساتھ 14سال قبل میں نے ہی ML-Iکا آغاز کیاتھا اورانشاء للہ اب میرے ہی وزارت کے دوران یہ پائیہ تکمیل تک پہنچے گا،ML-Iکی تکمیل سے راولپنڈی اور کراچی کاراستہ دوگھنٹوں میں طے ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ٹوررازم کے فروغ کیلئی4لوکوموٹیودیئے جارہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوامیں پرانی تمام ٹریک یاٹرین بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان سے درخواست کریں گے کہ ریلوے ٹریک میں پڑی رکاؤٹیں ختم کرنے کیلئے احکامات جاری کریں۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے سیاسی امورعلی محمدخان بھی موجودتھے۔

وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ آلودگی کاخاتمہ اوراقتصادی راہداری میں ریلوے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے سے 10ارب روپے بچت کاٹارگٹ رکھاگیاہے جس میں4ارب روپے بچت کی گئی ہے اورانشاء اللہ آئندہ سال6ارب روپے مزیدبچت کرکے اپناٹارگٹ پوراکریں گے،پورے میں ریلوے ٹریک پرتجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سندھ اورخیبرپختونخوامیں مزید تین تین ٹرینیں لیکرآرہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاکہ ہم نے جمہوری اقدار کوبھی زندہ رکھنا ہے،جب ہم نے ٹرین مارچ کافیصلہ کیاتوہمیں ٹرین مارچ نہیں کرنے دیامگرآج ہم بلاول کوٹرین فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج جن کوہم نے ٹرین دی ہے وہ بھی اپنے گریبان میں جھانکیں کہ بے نظیربھٹوکی شہادت کے دوران چلنے والی ٹرینیں بند ہوگئی تھیں مگرماضی کی حکومتوں نے اسکی بحالی کودرخوراعتناہی نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہاکہ بلاول نے اپنے کی دفاع میں اپنے سیاسی چھتاجلادی ہے وہ قومی ہیروکی بجائے اب قومی زیروبن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اب یاچوررہیں گے یاچوکیداررہیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا، بلاول کرپشن کیخلاف باہرنکلتے تو قومی ہیرو ہوتے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں