ھ*نوشہرہ کینٹ،یومیہ لاکھوں روپے کمانے والی نوشہرہ ٹول پلازہ کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اتوار 24 مارچ 2019 20:15

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء)یومیہ لاکھوں روپے کمانے والی نوشہرہ ٹول پلازہ کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار شام ہوتے ہی ٹول پلازہ گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ٹول پلازے کی فٹ پاتھ بھی کنڈرات کا منظر پیش کرر ہا ہے کوئی پرسان حال نہیں کئی جان لیوا اور خطرناک حادثات رونما ہوچکے ہیں نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ کے عوام کا وفاقی حکومت سے اصلاح واحوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیرانتظام چلنے والا ٹول پلازہ جس کی یومیہ آمدنی لاکھوں روپے بنتی ہیں لیکن کثیر رقم ہونے کے باوجود نوشہرہ کلاں اور نوشہرہ کینٹ کو ملانے والا پل کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کی شکار روڈ میں جگہ جگہ کھڈے پل کے دونوں اطراف کی فٹ پاتھ کنڈرات کے مناظر پیش کرنے لگی این ایچ اے حکام صرف مال کماؤ چکر میں پڑے ہوئے ہیں نوشہرہ کے عوام کا وفاقی حکومت اور این ایچ اے حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں