و*نوشہرہ کینٹ، پاکستان میں اس وقت 22.05ملین بچے سکول سے باہر ہیں ،تعلیمی سروے رپورٹ

ٰچٹھی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک سکول چھوڑنے کی شرح سب سے زیادہ ہے، زیادہ تر بچیاں شامل ہیں

اتوار 24 مارچ 2019 20:15

۳نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2019ء) اثر پاکستان کے تعلیمی سروے 2018کے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 22.05ملین بچے سکول سے باہر ہیں چٹھی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک سکول چھوڑنے کی شرح سب سے زیادہ ہے جس میں زیادہ تر بچیاں شامل ہیں جس نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اور جس کی بنیادی وجہ بچیوں کے لئے سکولوں کی کمی اور ان میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہیںاس سلسلے میں رورل انفرسڑکچر ہیومن ریسوس ڈیلولپمنٹ ارگنائزیشن (RIHRDO) خیبر پختون خوا نے پاکستان یو تھ چینج ایڈوکیٹ PYCA))اسلام آباد کے مالی تعاون سے علاقے میں بچیوں کے تعلیم میں اضافے کے لئے اور خصوصا سکول سے باہر بچیوں کو سکولوں میںداخل کرانے کے لئے مورخہ14-03-2019 بمقام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلوزئی ضلع نوشہرہ ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

سیشن میں بچیوں کو تعلیم کے اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور ان کے ساتھ تعلیمی مسائل پر بات چیت کر کے ان کے مشکلات سے آ گاہی حاصل کی گئی۔ بچیوں سے ان کے مسائل معلوم کے لئے ان کو ایک سروے فارم مہیا کی گئی اور ان سروے فارم کو بھر نے سے پہلے سوشل آرگنائزر نے بچیوں کے ساتھ ان سروے فارموں پر بچیوں کے ساتھ تفصیل کے ساتھ بات چیت کی رورل انفرسڑکچر ہیومن ریسوس ڈیلولپمنٹ ارگنائزیشن (RIHRDO) خیبر پختون خوا اور پاکستان یو تھ چینج ایڈوکیٹ PYCA)) اسلام آباد حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ سکول سے باہر بچوں اور خصوصا بچیوں کو داخل کرانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے اور بچیوں کے لئے سکولوں کی تعداد میں اضافہ اور ان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

اور والدین کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ بچیوں کو تعلیم کو ضرور تعلیم دلوائیں۔ اس سیشن میں 25 بچیوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں