نوشہرہ پولیس کا دوڑان پہاڑوں میں قتل مقدمہ میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کے ٹھکانے پر چھاپہ ،03ملزمان،گرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ اپریل 19:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) نوشہرہ پولیس نے دوڑان (کاکاصاحب) کے پہاڑوں میں قتل مقدمہ میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کے ٹھکانے پر چھاپہ ما رکر03ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرمان اشتہاری کاکا صاحب کے علاقے دوڑان میں موجود ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) منصور امان نے DSP احسان شاہ کی نگرانی میں SHO تھانہ اکوڑہ اسماعیل شاہ خان،RRF اورپولیس نفری کے ہمراہ دوڑان کے علاقے میںنوشہرہ پولیس کو قتل مقدمہ میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے اُن کے ٹھکانوں پر چھاپہ لگایا۔ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اُن پر فائرنگ شرع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے اپنے حق حفاظت خود اختیاری اور ملزمان کو بھاگنے کا موقع نہ دینے کیلئے جوابی فائرنگ شروع کی۔

سخت اعصاب شکن مقا بلے کے بعد آخر کار ملزمان میں سے جان سید ولدنقیب اللہ ساکن ملی خیل موقع پر جاں بحق ہوا۔ اور فقیرسید ولد نقیب اللہ اور احسان اللہ ولد زری مولا ساکنان ملی خیل ،گل نذیر، حاجی محمد پسران وزیر کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے 02عدد گرنیڈ،02عدد کلاشنکوف،02 عدد پستول اور سینکڑوں کی تعداد میں کارتوس برآمد کر لئے گئے واضع رہے کہ جان سید ، فقیر سید ولد نقیب اللہ اور احسان اللہ ولد زری مولا ساکنان ملی خیل پر تھانہ اکوڑہ میں علت نمبر 105 مورخہ 05-03-2019 جرم302-34/109 درج ہیں۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments