نوشہرہ ،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کیلئی30اپریل کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان

ہفتہ اپریل 19:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کیلئی30اپریل کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں آل پاکستان کلرک ایسویسی ایشن کے مرکزی صدر فضل غفار باچا کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے ایپکا رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل غفار باچا نے کہا کہ ہمیں قومی اداروں کی نجکاری، رائیٹ سازنگ اور ڈاؤن سازنگ کسی صورت منظور نہیں کیونکہ اس ڈاؤن سازنگ سے نہ صرف کلرک برادری کا استحصال ہورہا ہے بلکہ ان کے بچوں کے منہ سے نوالا بھی چینا جارہا ہے سابقہ ادوران میں وفاقی اداروں نے پے اینڈ پنشن کمیشن قائم کیاتھا اور اسی پے اینڈ پنشن کمیشن کی رو سے دس سالا مدت پوری ہونے پر نئے پے اینڈ پنشن کمیشن کا اعلان کریں سی پیک میں بھر کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے روزگار، تعلیم، صحت اور یوٹیلٹی الاؤنس کا لائحہ عمل طے کرکے ایک ایسا فارمولا طے کیاجائے تاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے خود بخود ہوسکے انہوں نے کہا کہ اسی کمیٹی میں ایپکا پاکستان کو بھی نمائندگی دی جائے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن شرح سابقہ طریقہ کار 50 فیصد کا بھی مطالبہ کیاگیا ۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments