نوشہرہ ،فلائنگ کوچ کے سی این جی کیٹ میں زور دھماکہ ،سوار 2افراد جاں بحق ، 10شدید زخمی

بدھ 15 مئی 2019 17:06

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) جہانگیرہ سے نظامپور جانے والی فلائنگ کوچ کاخیر آباد کے قریب سی این جی کیٹ میں زور دھماکہ دھماکے کی نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سوار 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 10شدید زخمی ہوگئے زخمیوں ہونے والوں میں چار خواتین بھی شامل ہے آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کی وجہ سے فلائنگ کوچ خاکستر ہوگئی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جہانگیرہ سے نظام پور جانے والی فلائنگ کوچ خیرآباد پولیس چوکی کے قریب پہنچتے ہی فلائنگ کوچ میں غیرمعیاری سلنڈر نصب تھا جو کہ لیکج کے بعد زور دار دھماکہ ہوگیا اور دھماکے سے فلائنگ کوچ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے فلائنگ کوچ کو آنافانا اپنی لپیٹ میں لے لیا گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ دس مسافر لیاقت، شازیب، طفیل، نورسید، رومان، فتون بی بی، ریاض بی بی، بخمینہ بی بی اور نواب زادہ بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں