غ*نوشہرہ، رسالپور کوچہ ڈھیری میں دو کمسن سکے بھائی نہر میں گرکر جابحق ہوگئے

اتوار 19 مئی 2019 21:16

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) نوشہرہ کے علاقے رسالپور کوچہ ڈھیری میں دو کمسن سکے بھائی کھیلتے کھیلتے نہر میں گرجانے سے جابحق۔پولیس کے مطابق پیرسباق رسالپور روڈ پر نواحی گاوں کوچہ ڈھیری میں دو سکے بھائی عزیز خان چار سالہ اور عمیر خان تین سالہ گھر کے قریب کھیل رہے تھے کہ بال نہر میں جاگری بال نکالنے کے لیے تین سالہ عمیر خان نہر میں پاوں بھسل جانے سے گرگیا چار سالہ بھائی عزیز خان بھائی کو نکالنے کی کوشش میں خود بھی ڈوب گیا۔

پولیس کے مطابق نہر کے پانی میں دو کمسن سکے بھائی چار سالہ عزیز اور تین سالہ عمیر ولد مجاہد ڈوب کر جاں بحق ہوگے ۔مقامی لوگوں نے اطلاع ملتے ہی مقامی نہر سے بچوں کو نکاکر ہسپتال منتقلی کے دوران دونوں جا بحق ہوگے۔

(جاری ہے)

ونوں کمسن سکے بھائیوں کی ھلاکت کی خبر گاوں میں جنگل کی طرح پھیل گی۔نماز جنازہ کے وقت رقت امیز مناظر ایک ہی گھر کی دہلیز سے دونوں کمسن بھائیوں کے جنازے نکلے پر کہرام مچ گیا والدہ صدمہ سے بے ہوش قومہٰ میں چلی گئی۔

کمسن بھائیوں کی اجتماعی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہر انکھ نم تھی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رسالپور کوچہ ڈھیری میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔پولیس چوکی منٹی غز پیرسباق کے مطابق پیرسباق رسالپور روڈ پر نواحی علاقہ کوچہ ڈھری میں دو کمسن بچے سکے بھائی مسمی عزیز خان عمر چار سال اور عمیرخان عمر تین سالہ پسران مجاہد خان گھر کے باہر کرکٹ کھیل رہے تھے ۔

بڑی بھائی عزیز خان کی شاٹ سے بال کھیتوں کے قریب نہر میں جاگری چھوٹا تین سالہ بھائی عمیرخان بال کو نکلانے نہر کے قریب گیا تو اس کا پاوں بھسل گیا ۔تین سالہ عمیرخان پاوں بھسل جانے سے نہر میں جاگر اور ڈوب گیا چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے بڑی بھائی چار سالہ عزیز خان نے نہر میں چھلانگ لگادی مگر وہ بھائی کو نہ بچاسکا اور خود بھی ڈوب گیا۔

زرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے دونوں بچوں کو نہر سے نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ منتقل کرنے لیے مگر دونوں بھائی جابحق ہوچکے تھے۔نماز جنازہ کے وقت رقت امیز مناظر ایک ہی گھر کی دہلیز سے دونوں کمسن بھائیوں کے جنازے نکلے پر کہرام مچ گیا والدہ صدمہ سے بے ہوش قومہٰ میں چلی گئی۔کمسن بھائیوں کی اجتماعی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ہر انکھ نم تھی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں