نوشہرہ ورکاں، چار رکنی ڈکیت گروہ کے دو ارکان گرفتار

پیر 17 جون 2019 15:40

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) گزشتہ دنوں نوشہرہ ورکاں غربی غلہ منڈی کے آڑھتی سیٹھ محمد یونس کے بیٹے امیر حمزہ یونس سے غربی غلہ منڈی گلا میں گن پوائنٹ پر مبلغ دو لاکھ 35 ہزار نقد اور دو موبائل فون مالیت 35 ہزار چھیننے والے چار رکنی گروہ کے دو ارکان حقیقی بھائی بہادرعلی عرف قاسم، راشد علی پسران محمد عاشق قوم جٹ تتلیمرالی والہ کو تھانہ ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جنکی دوران ریمانڈ تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو شناخت بھی کرلیا گیا ہے، جبکہ راشد کی بیوی عاصمہ اور چوتھے ساتھی صدیق ولد یوسف ساکن ڈسکہ کی تلاش جاری ہے۔ زرائع کے مطابق راشد ایک ٹانگ سے معذور ہے اور دونوں میاں بیوی نے بنک کے اندر سے ریکی کی اور باہر موٹر سائیکل پر موجود مسلح ملزمان بہادر علی عرف قاسم اور صدیق کو بتایا کہ امیر حمزہ رقم لے کر نکل چکا ہے۔ ملزمان ضلع بھر کے دیگر تھانوں کی پولیس کو بھی مطلوب ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ نوشہرہ ورکاں میں بھی ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں