نوشہرہ ورکاں،دس سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکنے کے ملزم کو سزائے موت،ایک لا کھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

جمعہ 28 جون 2019 15:26

نوشہرہ ورکاں،دس سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکنے کے ملزم کو سزائے موت،ایک لا کھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں نعیم احمد نے دس سالہ بچے طاھر نصیر کے ساتھ زیادتی اور قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینکنے کے ملزم اشتیاق احمد عرف نارو کو سزائے موت،عمر قید اور ایک لا کھ جرمانہ کی سزا سنا دی ھے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مجرم اشتیاق عرف نارو نے فروری 2018 میں طاھر نصیر کو ورغلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش وہرانے میں پھینک دی تھی اور تھانہ نوشہرہ ورکاں میں مقتول طاھر نصیر کے والد فوجی نصیر احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج ھوا اور مجرم اشتیاق احمد عرف نارو کو گرفتار کر لیا گیاجس نے دوران تفتیش اقرار جرم کر لیاتھا۔

اور پندرہ ماہ سے جیل میں ھے۔مقتول طاھر نصیر کے والد فوجی نصیر احمد ملزم کے خلاف ھونے والے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ھے۔اس مقدمہ میں متاثرہ فیملی کو علاقہ و شہر کے تمام طبقہ ھائے کی معاونت حاصل رھی۔جس میں صحافیان اور وکلاء بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں