نوشہرہ ورکاں تحصیل میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 18 اگست 2019 16:55

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) سر سبز پنجاب کے حوالہ سے پنجاب بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں تحصیل میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں فیضان عارف نے میونسپل کمیٹی۔ تحصیل ہسپتال۔اور اپنے آفس کے احاطہ میں پودے لگا کر افتتاح کر دیا ہے اور شہر میں دوہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر عرفان ریاض۔سرہمایوں اکبراور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں