نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری، 10 ملزمان گرفتار

بدھ 21 اگست 2019 18:40

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) نوشہرہ پولیس کامنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔ 10 ملزمان گرفتار۔21کلوگرام چرس برآمد اسماعیل شاہ SHO اکوڑہ نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 8.6 کلوگرام چرس برآمد کر لیا پولیس تھا نہ پبی کے ایس ایچ او ارشاد علی خان نے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے 05 کلوگرام چرس اور 02 عدد پستول برآمد کر لئے۔

(جاری ہے)

حنیف خان SHO جلوزئی نے منشیات فروش عاصم اللہ ولد حمید زمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے 03 کلوگرام چرس برآمد۔مسعود خان نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بشیر ولد عماز کو گرفتار کرکے اُسکے قبضے سی02 کلوگرام چرس برآمد کر لیا۔نیک زمان خان SHO اضاخیل نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کلیم اللہ ولد یحییٰ خان کو گرفتار کر لیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش ایوب ولد وارث کو گرفتار کرکے اُسکے قبضہ سے 02 کلوگرام چرس برآمد کر لیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں