نوشہرہ میں محرم الحرام کیلئے سیکورٹی پلان تیا ر 1500سے زائد جوان اور افسران شہر میں امن و امان کیلئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے

بدھ 21 اگست 2019 18:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) نوشہرہ میں محرم الحرام کیلئے سیکورٹی پلان تیا ر 1500سے زائد جوان اور افسران شہر میں امن و امان کیلئے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ضلع بھر کے تمام علاقوں میں ناکہ بندیاں کی جائے گی جبکہ ،9,8اور 10محرم الحرام کو نوشہرہ کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کیا جائے گا اور حفاظتی اقدامات کے طور پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم کی فرقہ واریت اشتعال انگیز تقاریر لوڈ سپیکر کا غلط استعمال سمیت اسلحہ کی نمائش پر پابند عائد کر دی گئی اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(R) منصورامان کا اہلسنت اور اہل تشیع کے علماء کرام، انجمن تاجران،امن کمیٹیوں کے ممبران اور میڈیا کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیا گیا میٹنگ میں ASP کینٹ تصور اقبال،DSP ہیڈکوارٹر تاج محمد خان،DSP اکوڑہ احسان شاہ جملہ SHOs کی شرکت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شرکاء کو محرم الحرام کے سیکورٹی پلان اور ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی نوشہرہ میں محرم الحرام کے دوران ہمیشہ امن و امان برقرار رہنے پر مشران، مذہبی علماء اور نوشہرہ کے شہریوں کی تعریف کی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے مزید کہا کہ شہر کا امن امان برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی فرقہ واریت، اشتعال انگیز تقاریر،لوڈ اسپیکر کا غلط استعمال،اسلحے کی نمائش اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اہل تشیع کے صدر سرفراز حیدری جامع مسجد نوشہرہ کینٹ کے امام خطیب پروفیسر قاضی خلیل الرحمن اور انجمن تاجران نوشہرہ صدر نے انتظامیہ کو تمام تر تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح اس دفعہ بھی محرم حرام مکمل امن اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ گزرے گا۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر ملک اور نوشہرہ کے امن و امان اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں