پبی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری، 13ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 فروری 2020 19:05

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) ڈی ایس پی خالد خان کی سربراہی میں پبی سرکل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری۔تفصیل کے مطابق سیدالامین خان ایس ایچ او نے پولیس نفری کے ہمراہ دو جگہوں پر کامیاب چھاپے لگائے۔

(جاری ہے)

پبی کالج کے قریب میدان میں 10 نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتار،جبکہ دوسری کاروائی میں اصغر ٹیلر (چوکی ممریز) کے دوکان میں بُک پر جوا کھیلا جا رہا تھا،جہاں ملزمان اصغر ولد فضل محمد،اسد ولد نثار محمد اور آفاق ولد لائق ساکنان چوکی ممریز کو گرفتار کر لیا اور داو پر لگی ایک لاکھ 35 ہزار روپے اور الات قمار بازی قبضہ میں لے کرملزمان کو تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں