نوشہرہ، چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم خان کورونا وائرس سے جاں بحق

اتوار 31 مئی 2020 18:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) نوشہرہ کے مشہور چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم خان کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ مرحوم نوشہرہ سول ہسپتال کے ابتدائی میڈیکل سپریٹنڈنٹ بھی رہے تھے۔ مرحوم کو ان کے ابائی گائوں عمرزئی چارسدہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اعظم خان گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے انہیںکلثوم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ پانچ دن تک آئی سی یو اور بعد ازاں دو دن تک وینٹی لیٹر پر رہے۔ ان کی عمر تقریباً 84سال تھی۔ ڈاکٹر اعظم اپنے پیچھے دو بیٹے اور دو بیٹاں اور بیوہ سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ مرحوم کو ان کے بائی گاؤں عمر زئی چار سدہ میں میں عالمی ادارہ صحت کے اصولوں کے مطابق سپر دخاک کردیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں