رہنما تحریک انصاف میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 3 جون 2020 10:14

رہنما تحریک انصاف میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے
نوشہرہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03جون2020ء) رہنما پاکستان تحریک انصاف میاں جمشید کاکا خیل کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ہیں۔ اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ میاں جمشید کاکا خیل الیکشن 2018 میں خیبرپختونخواہ کے حلقہ پی کے 63 سے نامزد ہوئے تھے جس کے بعد وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ کورونا وائرس نے اب سیاستدانوں کو بھی اپنا نشانہ بنایا شروع کر دیا ہے جس کے بعد سیاسی شخصیات بھی اس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوتی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز کی بات کی جائے تو 2 سیاسی شخصیات کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے رہنما کورونا وائرس سے انتقال کرگئے تھے، چوہدری امتیاز قمر 15 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ان کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی انتقال کر گئے تھے، تا ہم ان کے انتقال کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی ہے کیونکہ وہ کچھ دن قبل کورونا سے مکمل صحت یاب ہو گئے تھے۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے، رہنما پی پی کا کرونا ٹیسٹ 14 مئی کو مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا کا وار ہر گزرتے دن کے ساتھ تیز ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد حالات کشیدگی کی طرف جانے کے امکانات ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی بات کی جائے تو پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 1653 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 78290 تک پہنچ گئی ہے

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں