طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بنا لیتا ہے

شوگر مافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتے ہیں، ٹیکس نہیں دیتے، شوگر مافیا کے خلاف کچھ کریں تو وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم خاص لوگ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا نوشہرہ میں تقریب سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اپریل 2021 14:01

طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بنا لیتا ہے
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2021ء) : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتا ہے۔نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو معاشرہ کمزور طبقے کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا۔معاشرے کی پہچان کمزور طبقے سے ہوتی ہے، اچھے معاشرے کی پہچان قانون کی بالادستی سے ہوتی ہے ،قوم وسایل کی کمی سے غریب نہیں بلکہ قانون کی بالادستی نہ ہونے سے ہوتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی کی بات پاکستان میں لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی، قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور قانون کے نیچے لانا ہے، پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا اور وہ پی ڈی ایم جیسا اتحاد بناتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مزید کہا کہ شوگر مافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتے ہیں، ٹیکس نہیں دیتے، شوگر مافیا کے خلاف کچھ کریں تو وہ بھی کہتے ہیں کہ ہم خاص لوگ ہیں ۔

بنانا ریپبلک میں طاقتور کے لیے الگ اور طاقتور کے لیے قانون ہونا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھر کے قرضے پر صرف تین فیصد سود دینا پڑے گا، ہر گھر پر تین لاکھ روپے سبسڈی دے رہے ہیں ۔۔ اس موقع پر معاون اطلاعات خیبر پختونخواہ کامران بنگش نے بتایا کہ سستے فلیٹس کا منصوبہ 1320 گھروں پرمشتمل ہوگا اور قیمت 25 لاکھ روپے ہے۔ خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورمیں نئے اوپی ڈی بلاک کا افتتاح ہوگا۔

کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم حیات آباد میں پیرا پلیجک سینٹرکا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پشاوردرہ آدم خیل روڈ کا افتتاح کریں گے جبکہ چترال بونی، مستوج شندور روڈ کشادگی منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سےالگ الگ ملاقاتیں کریں گے، اس دوران گورنر شاہ فرمان وزیراعظم کو زیتون کی کاشت سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں