پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیر چکا ،عدم اعتماد نہیں لا سکتے ،پرویز خٹک

حکومت کی معاشی گروتھ اپوزیشن کو نظر نہیں آتی توہم کیا کریں ملک سے چوروں ، لیٹروں اور ڈاکووںکا راج ختم کرکے دم لیں گے، مشکل وقت جلد ختم ہوگا وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور پاکستانی عوامی ترقی کو اپنے انکھوں سے دیکھیں گے،اپوزیشن کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ان کو صرف اپنی چوریاں چھپانے اور لیڈروںکو بچانے کی فکر ہے،وزیر اعظم عمران خان چوتھا بجٹ پیش کرنے جارہے ہیںجو عوام دوست بجٹ ثابت ہوگا اور ٹیکس فری ہوگا، غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو ریلیف دیں گے، وزیر دفاع کا خطاب

پیر 7 جون 2021 21:28

پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیر چکا ،عدم اعتماد نہیں لا سکتے ،پرویز خٹک
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیر چکا ،عدم اعتماد نہیں لا سکتے ، حکومت کی معاشی گروتھ اپوزیشن کو نظر نہیں آتی توہم کیا کریں ملک سے چوروں ، لیٹروں اور ڈاکووںکا راج ختم کرکے دم لیں گے، مشکل وقت جلد ختم ہوگا وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور پاکستانی عوامی ترقی کو اپنے انکھوں سے دیکھیں گے،اپوزیشن کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ان کو صرف اپنی چوریاں چھپانے اور لیڈروںکو بچانے کی فکر ہے،وزیر اعظم عمران خان چوتھا بجٹ پیش کرنے جارہے ہیںجو عوام دوست بجٹ ثابت ہوگا اور ٹیکس فری ہوگا، غریب عوام اور سرکاری ملازمین کو ریلیف دیں گے۔

وہ نوشہرہ کلاں میں جے یو ائی ف کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد ولید اختر کی پی ٹی ائی میں شمولیت کے موقع پر بڑے جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر میاں عمر کاکاخیل اسحاق خان خٹک ،ڈاکٹرعمران خٹک افتا ب خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماء انور حقانی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل محمد ولید اختر نے اپنے پورے خاندان اور ساتھیون سمیت تحریک جے یو ائی ف سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اورمولانا فضل الرحمن پر کڑی تنقید کی۔

پرویز خان خٹک نے ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اور ان کو پی ٹی ائی کی ٹوپیاں پہنائی اور کہا کہ ان کو پی ٹی ائی میں پوری عزت ملے گی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوامی بجٹ پیش کریں گے،یہ بجٹ عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ ہوگا، غریب عوام کو ریلیف دیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 31 پوائنٹ کرلیے اور بہت جلدپاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائیگا اور بہت جلد پاکستان سے پابندیوں کے بدل چھٹ جائیں گے انھوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے۔

پاکستان نے مشکل فیصلے کیے ہیں،ملک اب مشکل دور سے نکل رہا ہے،پاکستان کے عوام نے مشکل وقت سے نکلنے میں وزیر اعظم عمران خان اوران کی حکومت کا بھر پور ساتھ دیا اب عوام کو ریلیف ملے۔انھوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو خوشخبری ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کو این ار او نہیں دیں گے اور نہ ہی احتساب پر سمجھوتہ کریں پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ مزید نہیں چل سکتے ان لوگوں کے ساتھ پائی پائی کا حساب ہوگا اور اپوزیشن کو اس کی فکر ہے۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن والوں کا مقصد صرف اور صرف اپنی چوریاں چھپانے اور اپنے لیڈروں کو بچانا ہے ہے ان کو غریب عوام کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اپوزیشن کی اصلیت اچھی طرح جاچکے ہیں،عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جماعتوں نے خود دھرنوں اور استعفوں کی سیاست کو مستر کردیا۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر ائے اور اب فوج سے وزیر اعظم عمران خان کی آئینی حکومت کوگرانے کے لیے مدد مانگ رہے یہ ان کو دو غلا پن ہے، ہم ان کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ دھرنا دیںہم ان کو میدان بھی فراہم کریں اور کھانا بھی دیں گے،پارلیمنٹ سے استعفے دیں تاکہ جلد از جلد دوبارہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ عمران خان کو پارلیمنٹ میں دو تھائی اکثریت ملے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ عوام نے پہلے بھی ان کو مسترد کیا اور مستقبل میں بھی ان کو مسترد کرکے ان کی سیاست کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیں گے۔انھوں نے کہا نہ یہ لوگ عدم اعتماد لاسکتے ان کو شیرزاہ بکھر چکا ہے ،پی پی پی اور اے ین پی نے ان کو ایسا ہاتھ دکھا دیا کہ مولانا فضل الرحمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا ہے اب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ان کے ساتھ ڈرامہ کھیل رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میں نے ہمیشہ نوشہرہ کے عوام کی خدمت کی مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہاں کے لوگ دوبارہ اپوزیشن والوں کے دھوکے میں آگئے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے نوشہرہ کو سیلاب سے بچانے کے لیے حفاظتی پشے تعمیر کیے۔ کشی پل کے مقام پر نیا پل تعمیر کیا۔نوشہرہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جو نوشہرہ کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیے۔دریںا ثناء حکیم آبادمیں پی ٹی آئی کے رہنماء شمس الرحمن شمس کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔بہادر خیل،پہاڑی کٹی خیل میں سردار خان اور عابد سردار نوشہرہ کلاں میںوقاص اٹو،اور میاں عمر کے ہمراہ وحید درانی کی وفات پرعمر درانی، شہلا خیل میں مشتاق خان سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں