پی ٹی آئی رہنما کو میٹنگ کے لیے جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا

تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور شاہد خٹک کو ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل کیا گیا،فائرنگ کرنے والوں میں خاتون بھی شامل تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 جون 2021 16:53

پی ٹی آئی رہنما کو میٹنگ کے لیے جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا
نوشہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09جون 2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کرنے والوں میں خاتون بھی شامل تھی ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر پی ٹی آئی رہنما کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کی نوشہرہ پبی چراٹ روڈ پر ڈاگ بےسود کے قریب خاتون سمیت تین مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور سابق کونسلر شاہد خٹک کو ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل کر دیا۔بتایا گیا کہ سابق کونسلر کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اسسٹنٹ کمشنر بپی کے دفتر میں میٹنگ کے لیے جا رہے تھے۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔پبی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں