نوشہرہ،ٹرانسفامر کی عدم مرمت ،عوام شدید گرمی سے بلبلا اٹھے ،گھروں اور مساجد میں پانی ناپید

عوام سکول طلباء کے ہمراہ محکمہ واپڈا اور مقامی منتخب عوامی نمائندے کے خلاف سراپا احتجاج

اتوار 13 جون 2021 17:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) ٹرانسفامر کی عدم مرمت کی وجہ سے عوام شدید گرمی سے بلبلا اٹھے ،گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہوگیا،گھروں میں خواتین اور مساجد میں نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ،عوام سکول طلباء کے ہمراہ محکمہ واپڈا اور مقامی منتخب عوامی نمائندے کے خلاف سراپا احتجاج ،،خویشگی کے مقام پر نوشہرہ چارسدہ روڈ بلاک ٹرانسفامر کی مرمت کے لئے محکمہ واپڈا کی ترسیل کمپنی پیسکو کا ریجنل سٹور انتظامیہ کو دو دن کا الٹی میٹم بصورت دیگر پیسکو دفاتر کی گھیراوں کی دھمکی دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے نواحی علاقے خویشگی بالا حاجی نواب سٹاف پر گذشتہ 13 دنوں سے بجلی کا ٹرانسفار مر خراب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے کے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوگیا ہے تو دوسری جانب آگ برساتی 46ڈگری سینٹی گریڈ میں گرمی زندگی گزارنا اجیرن ہوگیا ہے ، جبکہ بجلی بند ہونے سے خواتین اور بچوں سمیت بیمار افراد کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں جب بھی ٹرانسفارمر خراب ہوتا ہے اس کی مرمت کا بوجھ مکینوں پر ڈال دیا جاتا ہے حالانکہ علاقے کے باشندے باقاعدگی سے بجلی کا بل ادا کرتے ہیںمظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 13 دنوں سے ٹرانسفارمر خراب پڑا ہے ،تین دفعہ اپنی مدد آپکے تحت چندہ جمع کر کے ٹرانسفامر ٹھیک کروایامظاہرین نے ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے دون دن کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ اگر دو دنوں کے اندر اندر مذکورہ ٹراسفارمر کی مرمت نہ کی گئی تو ہم واپڈا اہلکاروں کی مرمت کر دینگے مظاہرین نے پیسکو دفاتر کی گھیراوں کی بھی دھمکی دے دی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں