نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں سمیت تعمیراتی کاموں میں مبینہ گھپلوں کیخلاف تحقیقات شروع

جمعہ 16 جولائی 2021 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں سمیت تعمیراتی کاموں میں مبینہ گھپلوں کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میڈیکل آلات کی سپلائی سمیت پارکنگ کینٹین، فارمیسی، ادویات کی سپلائی کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔قومی احتساب بیورو نے اسپتال انتظامیہ سے 6 سال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں جعلی کاغذات پر 9 ایسے ٹیکنیشن بھرتی ہوئے جن کا محکمہ صحت کے پاس کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments