نوشہرہ، عید کے روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

جمعہ 23 جولائی 2021 17:10

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2021ء) نوشہرہ مردان روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب عید کے روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے نوشہرہ کلاں پولیس نے قتل کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عنایت اللہ ولد اطلس خان سکنہ اباخیل نوشہرہ کلاں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں گھر میں موجود تھاکہ مجھے اطلاع ملی کہ میرے بھائی طارق خان ولد اطلس خان کونامعلوم ملزم یا ملزمان نے ٹول پلازہ مردا ن روڈ پر قتل کردیا ہے چنانچہ جب اور ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ پہنچا تو مردہ خانے میں میرا بھائی خون لت پت قتل شدہ پڑا تھا بظاہر ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں معلوم ہونے پر دعوی دار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں