نوشہرہ،تھانہ جلوزئی پولیس کا قماربازی کی محفل پرچھاپہ ،06 ملزمان گرفتار،دائو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد

اتوار 25 جولائی 2021 19:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) تھانہ جلوزئی پولیس نے قماربازی کی محفل پرچھاپہ مار کر06 ملزمان گرفتارکر کے دائو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمدکرلئے۔ہدایت شاہ SHO جلوزئی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ جڑوبہ گاوں سے باہر اکثر قماربازی ہوتی ہے۔علاقے میں مخبروں کے نیٹ ورک کو فعال کرکے اطلاع کی تصدیق کی گئی ۔

(جاری ہے)

یعقوب خان انچارج چوکی جڑوبہ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔یعقوب خان نے قمار بازی میں مگن ملزمان پر کامیاب چھاپہ لگایا۔06 ملزمان (نواب شاہ،دلاوز خان،محمد نور،سیعداء خان،جان محمد اور میر احمد) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔موقع سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بطور ثبوت قبضہ پولیس میں لیکر ملزمان کو تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں